کارپوریشن اہلکار نے پالتو کتا بھی مار ڈالا

September 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اہلکار نے جسٹس حمید کالونی کے رہائشی شخص کے پالتو کتے کو بھی مار ڈالا، مالک نے کہا ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کا کتا مرنے پر ایف آئی آر درج کرانے پر غور کر رہا ہوں۔