محکمہ انٹی کرپشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، انجمن پٹواریان

September 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن پٹواریان تحصیل صدر کا احتجاجی اجلاس زیر صدارت ضلعی جنرل سیکرٹری ملک اسلم راں منعقد ہوا، مہمان خصوصی ڈویژنل صدر رائے محمد عارف ،چوہدری محمد الیاس، رانا ندیم ،رانا انتظار، ملک غضنفر، ملک ظفر سمیت پٹواریان نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر رائے محمد عارف نے کہا ہے کہ محکمہ انٹی کرپشن پٹواریان کے خلاف بے بنیاد او رر جھوٹے مقدمے بنا کر پٹواریان کو ہراساں کر رہا ہے پٹواری انٹی کرپشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے جھوے مقدمے بند کئے جائیں محکمہ انہارکے پٹواریان کی طرح محکمہ مال کے پٹواریان کو بھی سکیل 11 دیا جائے۔