نیا چیئرمین ٹی سی پی کون بنے گا؟ سمری تیار، 4 نام تجویز

September 20, 2021

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کا نیا چیئرمین کون ہوگا؟ اس حوالے سے سمری تیار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ٹی سی پی کی تعیناتی کے لیے سمری تیار ہوگئی جو منظوری کے لیے کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

وفاقی حکومت اس وقت ٹی سی پی کے ذریعے گندم اور چینی درآمد کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سمری میں چیئرمین ٹی سی پی کے لیے 4 ناموں کا پینل تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ٹی سی پی کے لیے گریڈ 21 کے عبدالعزیز عقیلی کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے جو وزارت منصوبہ بندی میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات ہیں۔

وزارت تجارت میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل بشیر شاہ اور اے جی پی آفس کے ڈی ڈی جی لیاقت علی میمن کا نام بھی متوقع چیئرمین ٹی سی پی کی فہرست میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری ڈیپ احسن علی منگی کا نام بھی چیئرمین ٹی سی پی کےلیے تجویز کیا گیا ہے۔

حالیہ چیئرمین ٹی سی پی ریاض میمن آئندہ ماہ 7 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔