بھارت کا 20 سال میں افغانستان میں کردار نہایت منفی رہا ہے، پاکستانی سفیر

September 20, 2021

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا کہ بھارت کا گزشتہ 20 سال میں افغانستان میں کردار نہایت منفی رہا ہے، جھوٹ میں بھارتی میڈیا کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر منصور احمد نے کہا کہ بھارت نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی۔

منصور احمد نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں دہشت گردی کرنے والے گروپوں کو سپورٹ کیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت کے بےبنیاد الزامات اب عالمی برادری کے سامنے آشکار ہوچکے ہیں۔