اعظم سواتی نے پہلے نوٹس کا جواب نہیں دیا، نیا محاذ کھول لیا

September 20, 2021


الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگانے پر گزشتہ جمعرات کو نوٹس جاری کیا تھا۔

وفاقی وزراء کو دیے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے الزامات کا 7 دن میں جواب دیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے اس نوٹس کی مدت مکمل ہونے میں دو دن باقی ہيں، لیکن جواب تو کیا دینا، آج اعظم سواتی نے نیا محاذ کھول لیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں، انہیں آگاہ کرنا چاہتا ہوں حکومت آئی ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر قانونی انداز میں آگے بڑھ رہی ہے روک سکتے ہیں تو روک لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر اور ان کی ٹیم کا رویہ یہی رہا تو ان کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔

ایسی ہی صورتحال کے لیے خود ایک حکومتی رکن کا تبصرہ خاصہ مقبول رہا۔