دیربالا: جرگہ فائرنگ، نامزد 8 ملزمان میں سے 5 گرفتار

September 20, 2021

دیربالا پولیس نے براول جرگہ فائرنگ میں نامزد 8 ملزمان میں سے 5 کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جہان عالم، بخت عالم، شمشیر، ارشد اور اعجاز شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دیگر 3 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق آج صبح دیر بالا میں زمین تنازع کے جرگے میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے تھے۔