وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزيشن کو ٹرمپ سے جوڑ دیا

September 20, 2021

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم عمران خان پر امریکی صدر جو بائیڈن کا تڑکا لگایا تو شیخ رشید نے اپوزيشن کو ٹرمپ سے جوڑ دیا۔

شاہد خاقان عباسی کے بیان پر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزيشن پر طنز کرتے ہوئے اسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جوڑ دیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی الیکشن ہار کر کہتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو نہ مہنگائی کی فکر ہے نہ عوام کی تکلیف کی، ان کی سب سے بڑی تکلیف یہ ہے کہ جو بائیڈن نے ٹیلی فون نہیں کیا۔