نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی آمیز پیغام، کرکٹ ویب سائٹ

September 21, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق نیوزی لینڈخواتین کرکٹ ٹیم کوانگلینڈ میں دھمکی آمیزپیغام موصول ہوا ہے۔جس کے بعد کیوی ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ ہوگیا ہے، حکام نے دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دیا ہے لیکن نیوزی لینڈ ٹیم کی کھلاڑی خوفزدہ ہیں، ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کا میچ شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم سیریز کے لیے اس وقت انگلینڈ میں ہے۔