مسٹر اور ملاکےدرمیان تفریق ختم کرنا چاہتے ہیں،جے ٹی آئی نظریاتی

September 21, 2021

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت طلبااسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ امین اللہ اور جنر ل سیکرٹری حافظ سمیع اللہ سینئر نائب صدر عزیزالحق درویش نصیب خان عبدالظاہر عبدالغفور شمشوزئی محب اللہ خلجی تاج محمد خروٹی نے ایک بیان میں کہاہے کہ جمعیت طلبااسلام نظریاتی مسٹر اور ملا کے درمیان تفریق ختم کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم کی ترقی اور کامیابی کا انحصار اس قوم کے نوجوانوں پر ہوتا ہے اگر اس کے نوجوان خودار ہنرمند اور اپنا مستقبل روشن کرنے کیلئے محنت کرتے ہیں تو عنقریب اپنی قوم کیلئے ایک چمکتا ہوا ستارہ ابھریگا ،نوجوانوں کو کیسے برائی سے روکا جائے تو اس کی تربیت کی ضرورت ہے، جمعیت طلبااسلام نظریاتی تربیت کے حوالے سے واحد ادارہ ہے جہاں نوجوانوں کی تربیت کیلئے ملک میں ممتاز اور جید علما کرتے ہیں یہ واحد جماعت ہے جس کی سرپرستی جید علما کرتے ہیں ہم نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ آئیں ہماے کاروان کا حصہ بنیں تاکہ زندگی میں خوشحالی آجائے، جمعیت طلبا اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 23ستمبر کو ضلع کا تربیتی کنونشن ہوگا ۔کارکن دن رات ایک کرکے اس کو کامیاب بنائیں تاکہ نوجوان نسل کی تربیت ہوسکے۔