دمدمہ پر فیملی تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ کافی شاپ اورپلے لینڈ بھی بنے گا

September 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے دمدمہ پر خوبصورت فیملی تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پہلے مرحلے پر دمدمہ سے ملحقہ پوائنٹ پر کافی شاپ اور پارک میں پلے لینڈ بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن نے ورکنگ پلان تشکیل دینا شروع کردیا ہے۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے قلعہ کہنہ اور دمدمہ کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ڈی جی پی ایچ اے نے بیوٹیفکیشن پلان کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔