انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں، کمشنر

September 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے انتظامیہ کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ڈویژن کی 393 یونین کونسلوں میں 7443 انسداد پولیو ٹیمیں 21 لاکھ 81 ہزار 9 سو 37 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔یہ بات کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے انسداد پولیو بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔