مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

September 21, 2021


مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی پولیس کے مطابق خراب موسم اور شدید دھند ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ بنی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے ماہ اگست میں بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔