لاہور: زیر تعمیر مکان سے 14 سالہ لڑکے کی لاش برآمد

September 21, 2021

لاہور کے علاقے برکی روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں زیر تعمیر مکان سے لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ طلحہ فیصل آباد کا رہائشی ہے، جو ماموں کے گھر آیا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ لڑکا کھیل کے دوران اپنے دوست کی عینک لے کر بھاگا مگر واپس نہ آیا۔

پولیس کے مطابق تلاش کرنے پر قریبی زیر تعمیر مکان سے لڑکے کی لاش ملی۔

حکام کا کہنا تھا کہ شواہد جمع کرلیے گئے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔