اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی کی عبداللّٰہ عبداللّٰہ اور عبدالسلام حنفی سے ملاقاتیں

September 21, 2021

اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی ڈیبورا لیونز نے افغانستان میں افغان رہنما عبداللّٰہ عبداللّٰہ اورنائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقاتیں کیں۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور انسانی و معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں جامع حکومت کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈیبورا لیونز اورنائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی کے درمیان ملاقات میں افغان عوام کو درپیش مشکل ترین مسائل کے حل کے لیے مشترکہ بنیاد کے قیام پر بات کی گئی۔