لاہور ہائیکورٹ،LDA کو کمرشلائزیشن فیس لینے سے روکنے کا حکم معطل

September 22, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے جسٹس عائشہ اے ملک کا ایل ڈی اے کی کمرشلائزیشن فیس روکنے کا حکم معطل کردیا۔ عدالت نے ایل ڈی اے کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی،آئندہ سماعت 8 نومبر کوہوگی،عدالت کے روبرو وکیل ایل ڈی اے عامر سعید نے کیس کے حتمی فیصلے تک درخواست گزاران سے کمرشلائزیشن فیس وصول نہ کرنے کی یقین دہانی کروادی ، قبل ازیں جسٹس عائشہ اے ملک نے 2014 سے 2020 تک کمرشل فیس کیخلاف دائر کی گئیں73 درخواستوں پر ایل ڈی اے کی کمرشلائزیشن فیس کی وصولی غیر قانونی قرار دی تھی۔