پاکستان ری انشورنس کمپنی کی ڈس انوسٹمنٹ کیلئے پرائسنگ میکنزم منظور

September 22, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ری انشورنس کمپنی کی ڈس انوسٹمنٹ کیلئے پرائسنگ میکنزم کی منظوری، حتمی منظوری کابینہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ دیگی، نجکاری بورڈکےاجلاس میں اداروں کی نجکاری بارے پیشرفت پر بریفنگ، تفصیلات کے مطابق وزیرنجکاری محمد میاں سومرو کی زیرصدارت گزشتہ روز نجکاری بورڈ کا اجلاس ہواجس میں بورڈ ممبران، وفاقی سیکرٹری اور وزارت کے عہدیداران نےشرکت کی ،اجلاس میں تفصیلی غور کے بعدپاکستان ری انشورنس کمپنی کی ڈس انوسٹمنٹ کیلئے پرائسنگ میکنزم کی منظوری دیدی گئی جبکہ پرائسنگ میکنزم کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ دیگی جس کے بعد پاک ری انشورنس کی ٹرانزیکشن اکتوبر کے آخر تک متوقع ہو گی۔