سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی، لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے اختیار کے استعمال کی آئینی حیثیت پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی

September 22, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کالعدم تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی کی دوسری نظربندی کیخلاف کیس میں ان کےوکلاءنےدلائل مکمل کرلئے ، عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو آج دلائل مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو تحریری جواب اورنظر بندی کے حوالے سے تمام ریکار ڈ جمع کروانے کا حکم دیا،عدالت نے نظر بندی کے اختیار کو استعمال کرنے کی آئینی حیثیت پر اٹارنی جنرل سے معاونت بھی طلب کرلی ۔