IAEA کانفرنس، پاکستان نے تین عالمی اعزازات حاصل کرلئے

September 22, 2021

اسلام آباد(حنیف خالد )ویانا میں ہونے والی آئی اے ای اے (انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی ) کی 65ویں جنرل کانفرنس کے موقع پرپاکستان کو تین ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ان ایوارڈ میں زرعی تحقیقی ادارہ ’’نایاب‘‘ جوفیصل آباد میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت قائم ہے، کو بہترین انسٹیٹیوٹ اور وہاں کی کپاس کی تحقیقی سائنسدانوں کو اور ڈاکٹر کاشف ریاض خان کو نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی کی جانب سے ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔