ناظم آباد، رضویہ پولیس اہلکاروں کے سامنے ریسٹورنٹ انتظامیہ کا شہریوں پر تشدد

September 22, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد میں ریسٹورنٹ انتظامیہ نے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، خواتین و مرد کو سرعام پیٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد پر واقع ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے خواتین اور مرد کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑا سڑک پر کرسیاں اور ٹیبل لگا کر سڑک بند کرنے کے باعث شروع ہوا، شہری نے گزشتہ روز ہوئے جھگڑے کی ویڈیو وائرل کردی ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار بھی جائے وقوعہ پر خاموش تماشائی بنے کھڑے ہیں اور ریسٹورنٹ انتظامیہ رضویہ پولیس کے سامنے شہریوں پر تشدد کررہے ہیں جب کہ مردوں کو بچانے کی کوشش کرانیوالی خواتین پر کرسیاں برسائی جارہی ہیں ،رضویہ پولیس جھگڑے کے بعد فریقین کو تھانے لے گئی اور کچھ دیر بعد دونوں کو چھوڑ دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کو تھانے طلب کیا گیا ہے۔