پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کوآزادوخودمختار ادارہ دیکھنا چاہتی ہے‘حمداللہ

September 22, 2021

کوئٹہ ( آئی این پی )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء تہذیب اور شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے نوٹسز کا جواب دیں ، الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم پر قانونی اور آئینی سوالات اٹھائے ، کیا سوالات اٹھانا جرم ہے۔اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی وزراءآئے روزپریس کانفرنس کے ذریعے الیکشن کمیشن کودھمکیاںدے رہے ہیں۔وزراءتہذیب اور شرافت کامظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے نوٹس کاجواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طاقت کے ذریعے ای وی ایم اورانتخابی اصلاحات کومسلط کرناچاہتی ہے ۔ پی ڈی ایم قانون کی طاقت کے ساتھ ہے،طاقت کاقانون ہمیں اورقوم کوقبول نہیں۔ پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کو آزادوخودمختار ادارہ دیکھنا چاہتی ہے۔