ٹیکس اہداف100 فیصد حاصل کئے جائیں، کمشنر

September 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنرز کو ریونیو سرکاری واجبات کی فوری ریکوری کا حکم جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ آبیانہ،اسٹامپ ڈیوٹی اور پراپرٹی ٹیکس سمیت تمام اہداف سو فیصد حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ریکارڈ میں شناختی کارڈ کے اندراج کی رفتار بڑھائی جائے تاکہ شہریوں کو انکی پراپرٹی کے حوالے سے ریکارڈ کی فوری فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان ڈویژن کے ریونیو سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن میں پٹواریوں کی 2 سو خالی نشستوں پر فوری بھرتی مکمل کی جائے اور پرموشن کے حقدار ریونیو سٹاف کو فوری ترقیاں دی جائیں۔