لین دین کے تنازع پر ملزمان کی شہری کے گھرپر فائرنگ ، خاتون زخمی

September 22, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ نیوملتان کے علاقےبستی کوتوال میں لین دین کے تنازع پر ملزمان نے شہری محمد آصف کے گھرپر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں اسکی ہمشیرہ سلمی ٰ بی بی زخمی ہوگئی جسےنشترہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرزکے مطابق خاتون کی دائیں ٹانگ پر گولی لگی جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔