مختلف علاقوں سے13ملزمان گرفتار، مقدمات درج کر لئے گئے

September 22, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے۔ جن سے منشیات اور شراب برآمد کر لی ہےتفصیل کے مطابق منشیات کے الزام میں مظفر آباد پولیس نے ملزم حیدرعلی سے15لیٹر شراب،ملزم نواز سے10 لیٹر، گلگشت پولیس نے ملزم شعیب اقبال سے30لیٹر شراب، ملزم اسامہ مبین سے200گرام چرس،بی زیڈ پولیس نے ملزم جبران سے20لیتر شراب، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم فرحان سے5لیٹر شراب، بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم سجاول سے10 لیٹر شراب،مخدوم رشید پولیس نے ملزم لیاقت سے30لیٹر شراب،صدرشجاعبادپولیس نے ملزم مشتاق احمد سے 15لیٹر،ملزم رستم خان سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ ناجائز اسلحہ کے الزام میں سٹی شجاعباد پولیس نے ملزم رمضان سے ریوالور دو گولیاں، بستی ملوک پولیس نے ملزم روہاب سے پسٹل تین گولیاں، ملزم سجادحسین سے پسٹل دوگولیاں،قادرپورراں پولیس نے ملزم ثمرعباس سے پسٹل دوگولیاں، ملزم شاہد سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلی،پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔