عتیقہ اوڈھو کی شوہر کے ساتھ تصویر وائرل

September 22, 2021

پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی شوہر ثمر علی خان کے ساتھ حالیہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے شوہر کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ تصویر میں کوئی فلٹر استعمال نہیں کیا گیا ہے صرف خلوص اور محبت ہے۔

تصویر میں انہوں نے لال ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے اور وہ دونوں ساتھ دلکش دکھائی دے رہے ہیں۔


اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ دیکھ بھال کرنے والا جیون ساتھی ہونا زندگی کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے جسے کبھی بھی معمولی نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا اپنے شادی شدہ مداحوں کو مشورہ دیا کہ ایک دوسرے کا احترام کریں کہ ہم کون ہیں، بجائے اس کے کہ ایک دوسرے کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں اور دوسرے کو ویسا بننے پر مجبور کریں جیسا آپ چاہتے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ ’زندگی جیئں، پیار کریں، ہمیشہ خوش رہیں اس سے قطع نظر کہ یہ دنیا تمہیں کس چیلنج سے دوچار کرتی ہے۔‘