متحدہ عرب امارات میں ماسک کی پابندی میں نرمی

September 22, 2021

متحدہ عرب امارات نے عوامی مقامات پر فیس ماسک کی لازمی پابندی میں نرمی کر دی۔

اماراتی حکام کے مطابق طبی مراکز، بیوٹی سیلونز، حجام کی دکانوں، ساحلوں، سوئمنگ پولز اور عوامی مقامات پر دوران ورزش ماسک ہٹایا جا سکتا ہے۔

حکام کی جانب سے ماسک کی پابندی میں نرمی کورونا کیسز میں کمی آنے پر کی گئی۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں تمام عوامی مقامات پر ماسک لگانے کی پابندی عائد تھی۔