سعودی عرب: عدالت نے قاتل کو لواحقین کی جانب سے مشروط معافی دیدی

September 22, 2021

سعودی عرب کی طائف گورنری کی فوجداری عدالت میں قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، جس میں مقتول کے لواحقین کی قاتل کو معاف کرنے کی درخواست منظور کی گئی۔

ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق مقتول کے لواحقین نے قاتل کو مشروط معافی دے دی۔

سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ قاتل ڈیڑھ سال کے اندر طائف میں مقتول کےنام سے مسجد تعمیر کرے گا۔

سعودی میڈیا نے کہا کہ مسجد تعمیر ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور کے حوالے کردے گا۔

فریقین کے درمیان معاہدہ عدالت کی نگرانی میں طے پایا۔ سعودی میڈیا نے کہا کہ قاتل نے مقتول کے لواحقین اور عدالت کا شکریہ ادا کیا۔