دنیا بھر میں ایک ماہ کے اندر کورونا ویکسین کی 6 ارب خوراکیں لگائی جاچکیں

September 22, 2021

دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی 6 ارب سے زائد خوراکیں لگائی جاچکیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین کی 5 سے 6 ارب تک خوراکیں مکمل ہونے میں 29 دن لگے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ ویکسین کی 6 ارب خوراکوں میں سے قریباً 40 فیصد چین میں لگائی گئیں۔ جبکہ بھارت میں کورونا ویکسین کی 826 ملین اور امریکا میں 386 ملین خوراکیں لگائی گئیں۔

اسرائیل، متحدہ عرب امارات سمیت کچھ ملکوں میں بوسٹرز شاٹس لگانا بھی شروع کردیا گیا ہے۔

پیرس سے خبر ایجنسی کے مطابق کچھ غریب ملکوں میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہی ابھی ہوا ہے۔ جبکہ برونڈی، اریٹیریا اور شمالی کوریا میں ابھی تک ویکسینیشن شروع نہیں کی گئی ہے۔