ٹی 20 ورلڈ کپ طالبان کے جھنڈے تلے کھیلنے پر افغانستان کو پابندی کی وارننگ

September 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے خطرے نے سر اٹھا لیا۔ آئی سی سی نے افغان کرکٹ ٹیم کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ طالبان کے جھنڈے تلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی تو اسے آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو نصیب زردان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افغان ٹیم اب طالبان کے جھنڈے تلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گی۔ افغانستان میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد ان کی کرکٹ پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔