ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت3‘ بھارت میں یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ

September 23, 2021

کراچی (این این آئی) ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت3‘ نے بھارت میں بھی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ڈرامہ سیریل خدا اور محبت انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نت نئے ریکارڈز بنا رہا ہے۔ بھارت میں بھی’خدا اور محبت3‘ یو ٹیوب پر نمبر ون پر ٹرینڈ کرتا رہا۔ڈرامہ شروع ہوتے ہی ڈرامے کے ہیرو فیروز خان کو بھارت سے لاکھوں مداحوں نے ٹوئٹر پر فالو کرنا شروع کر دیا۔ خدا اور محبت کی نشر کی گئی گزشتہ قسط کو پہلے 48 گھنٹوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا، یہ بھی پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا نیا ریکارڈ ہے۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے خدا اور محبت3کی33اقساط نشر ہوچکی ہیں جن میں اقرا عزیز اور فیروز خان سمیت متعدد اداکاروں کی شاندار اداکاری نے مداحوں کی نظریں ٹی وی اسکرین سے ہٹنے نہ دیں۔