ماہی گیروں کی رہائی کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرینگے، مصطفیٰ کمال

September 23, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کی رہائی کیلئے پاک سر زمین پارٹی ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرے گی۔ پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت اپنی استطاعت میں جس حد تک ممکن ہوا عوامی خدمت کے منصوبوں پر عملدرآمد کریں گے اور عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ نااہل اور بے حس وفاقی اور صوبائی حکمرانوں نے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کے خاندانوں کو بھوک اور افلاس کے جہنم میں جھونک دیا ہے۔ پاکستان ہاؤس میں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےمصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا راستہ امن اور ترقی کا ہے۔