افغان طلباء کی طورخم بارڈر سے پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

September 23, 2021

لنڈی کوتل (نمائندہ جنگ)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے احکامات کی روشنی میں افغان طلباء کی بذریعہ طورخم بارڈر پاکستان امد کا سلسلہ جاری، ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (لنڈیکوتل) اشرف الدین کا طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ کا دورہ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے طورخم بارڈر پر طلباء کیلئے کئے گئے انتظامات اور کلئیرنس کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔ افغانستان سے بذریعہ طورخم بارڈر 554طلباء کی آج پاکستان آمد متوقع ہے جس کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور ان کو سیکورٹی کے حفاظتی حصار میں مختلف قرنطینہ سنٹر منتقل کیا جائیگا۔طلباء پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور ملک کے دیگر اضلاع کے مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہے جن کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے اجازت دی گئی ہے۔