شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒکے عرس کا آغاز ، پیدل قافلوں کی آمد جاری

September 23, 2021

ہالا(نامہ نگار) شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒکا 278 عرس کی تقریبات کا آغاز پیدل قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری کورونا کی و جہ سےسرکاری تقریبات ملتوی ، سندھ کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کی درگاہ پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر فیاض بٹ پارلیمانی سیکرٹری ہیر سوہو ڈپٹی کمشنر مٹیاری مرتضیٰ علی شاہ اور سیکرٹری اوقاف علی بخش مہر نے درگاہ پر چادر چڑھا کرعرس کا آغاز کیا۔ صوبے بھر میں عام تعطیل تھی۔ ڈی سی نے کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ روحانی رہبر ہیں جنہوں نے چالم انسانیت کو بھائی چارے کا درس دیا۔