رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح چار فیصد رہنے کا امکان

September 23, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح چار فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، اقتصادی سرگرمیاں بتدریج بحال،گندم اور چینی کی سپلائی متاثر ہے-بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں بتدریج بحال ہورہی ہیں -کورونا کے دوسرے سال اقتصادی ترقی کی شرح میں بہتری آئی ہے -گندم اور چینی کی سپلائی متاثر ہوئی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی اس میںمزید کہا گیا ہے کہ کورونا کے دوسرے سال معاشی ترقی کی شرح میں بہتری آئی-مالی سال دو ہزار بیس-اکیس میں پاکستان میں اقتصادی ترقی کی شرح تین اعشاریہ نو فیصد رہی-رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کی شرح بہتر ہے،لاک ڈاؤن کے بعد معاشی سرگرمیاں بحال ہوئی،کاروبار کے لیے ماحول سازگار ہوا-