توہین آمیز مواد، 17شکایات ملیں، 13ویب سائٹس کو بلاک کر دیا، ایف آئی اے

September 23, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ انٹرنیٹ پر گستاخانہ اور توہین آمیز مواد سے متعلق 17 شکایات ملیں جن میں سے 13 ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے تمام درخواستوں پر کارروائی کی مفصل رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے اگر ایسا محسوس ہوا کہ ایف آئی اے نے کوئی غفلت برتی ہے تو پھر نتائج کیلئے تیار رہیں۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزار شہری کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ جبکہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کو 17 شکایات ملیں جن میں سے 13 سائٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔