بارڈر ملٹری پولیس و بلوچ لیویز کو ضم کرنےکےطریقہ کار پر غور

September 23, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر قانون و کوآپریٹوز پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کی کمیٹی برائے بارڈر ملٹری پولیس و بلوچ لیویز کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی خان و راجن پور کی بارڈر ملٹری پولیس و بلوچ لیویز کو ضم کرنے کیطریقہ کار پر غور و خوض کیا گیا۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری، صوبائی وزرا ء محسن لغاری اور حسنین دریشک، ایم این اے محسن کھوسہ، ایم پی ایز احمد علی دریشک، جاوید لنڈ اور داؤد سلیمانی اور قبائلی راہنماؤں سمیت آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر و آرپی او ڈی جی خان اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیر قانون نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ دونوں فورسز کی بہتری کے لیے جامع پیکج تیار کریں جس میں عرصہ دراز سے پڑی خالی آسامیاں پر کرنے، سٹاف کی ٹریننگ اور عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں۔