ورچول یونیورسٹی کو بلا اجازت تعمیر پر نوٹس

September 23, 2021

لاہور(خبر نگار)ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ نے ورچول یونیورسٹی انتظامیہ کو کالا شاہ کاکو کیمپس کی بلا اجازت تعمیر پر نوٹس جاری کر دیا۔ماسٹر پلان اور نقشہ کی منظوری کےبغیرتعمیر کرنے پر قید وجرمانے کی سزائوں کا کہا گیا ہے۔ انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر منظور شدہ نقشہ پیش کریں اور ایل ڈی اے سے حاصل کردہ این او سی پیش کریں۔