نواز شریف کی ویکسینیشن کا ریکارڈ NCOC نے ڈیٹا سے ختم کر دیا

September 23, 2021

مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ویکسین لگنے کے معاملے پر این سی او سی نے ڈیٹا سے ریکارڈ ختم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو 22 ستمبر کو لاہور کے ایک سینٹر پر سائنو ویک لگنے کے ڈیٹا میں اندراج ہوا تھا، نادرا ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں سائنو ویک کی پہلا ڈوز لگی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ میڈیا میں خبر آنے کے بعد این سی او سی نے ڈیٹا سے ریکارڈ ختم کر دیا ہے،جبکہ محکمہ صحت پنجاب کے متعلقہ افراد کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان نادرا کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ نواز شریف کو ویکسین لگنے کے اندراج سے نادرا کا کوئی تعلق نہیں، این سی او سی پر واضح کردیا ہے کہ یہ کارروائی محکمہ صحت پنجاب کے عملے نے کی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو شناختی کارڈ 11 ستمبر 2019 ء کو جاری ہوا تھا۔