ظاہر جعفر سمیت 12 ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

September 23, 2021

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔

دورانِ سماعت ملزم ظاہر جعفر اور دیگر 6 ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں تمام ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں۔

مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 12 ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔