پاکستان کی نیدرلینڈز کیلئے برآمدات میں 27 فیصد اضافہ

September 23, 2021

پاکستان کی جانب سے نیدرلینڈز کو برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نیدرلینڈز میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق اس سال جولائی اور اگست میں پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی مختلف مصنوعات میں گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سفارت خانے کے شعبہ تجارت کے مطابق مالی سال 21-2020 کے جولائی اگست میں پاکستان کی برآمدات 198 ملین ڈالر کی تھیں جو رواں مالی سال 22-2021 کے جولائی اگست میں بڑھ کر 251.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

اس طرح پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا یہ سلسلہ اس لحاظ سے خوش آئند ہے کہ پاکستان کے اندر مالیاتی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کو بین الاقوامی کرنسی کی ضرورت ہے۔