عباسی شہید اسپتال انتظامیہ کا انوکھا فیصلہ، سر کی چوٹ والوں کو اسپتال نہ لانے کا حکم

September 23, 2021


عباسی شہید اسپتال انتظامیہ نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے سر کی چوٹ والوں کو اسپتال نہ لانے کا حکم جاری کردیا۔

عباسی شہید اسپتال کراچی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید عمیر احمد نے انتظامیہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس نیورو سرجری اور رات میں سی ٹی اسکین کی سہولت نہیں۔

ایم ایل او سید عمیر احمد نے کہا کہ ایدھی اور چھیپا سے کہیں نیورو سرجری کے مریض ہمارے پاس مت لائیں۔

ڈاکٹر سید عمیر احمد نے کہا کہ میں نے عباسی شہید اسپتال انتظامیہ کو یہ تجویز دی ہے، انہوںنے بتایا کہ 12ستمبر کو نیورو سرجری کی سہولیات نہ ہونے سے نوجوان کی موت پر یہ تجویز دی۔

ایدھی کوآر ڈینیٹر ڈاکٹر عبدالغفار کا کہنا ہے کہ عباسی اسپتال انتظامیہ نے سر کی چوٹ والوں کو لانے سے منع کردیا، چھیپا ویلفیئر نے بھی عباسی اسپتال میں سر کی چوٹ والےافراد کونہ لانے کے حکم کی تصدیق کی۔

عباسی شہید اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بھی جناح اسپتال کی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں نیورو سرجری کا ڈپارٹمنٹ غیر فعال ہے۔

عباسی شہید اسپتال انتظامیہ نے نوجوان عارف کی موت پر 17ستمبر کو جناح اسپتال کو خط لکھا۔