کراچی کے مختلف مقامات پر بارش کا پانی جمع، ٹریفک کی روانی متاثر

September 23, 2021


کراچی کے مختلف علاقوں میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، بارش کے بعد اہم سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔

کارساز سے شارع فیصل جانے والی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہے، ایف ٹی سی سے میٹرول پول کے درمیان سڑک کے دونوں جانب ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

لیاقت آباد سے تین ہٹی اور جہانگیر روڈ سے گرو مندر جانے والی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہے۔

بارش کے بعد تبت سینٹر، ریگل چوک، پٹیل پاڑہ، لسبیلہ چوک اور ڈینسو ہال پر بھی بارش کا پانی جمع ہے۔