پی ٹی آئی کا ضلع قلعہ عبداللہ اور چمن کے لیے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

September 24, 2021

کوئٹہ(پ ر) پی ٹی آئی صدرسینٹرل ریجن ڈاکٹر منیر بلوچ سے مشاورت کے بعد جنرل سیکرٹری عبدالباری بڑیچ نے ضلع قلعہ عبداللہ اور چمن کے عہدیداروں کا اعلان کردیا جسکے مطابق صدرصدیق خان ترین ، سینئرنائب صدرذاکر خان ترین،نائب صدر زازا خان،نائب صدجانان ترین ،نائب صدرسید عنایت آغا،جنرل سیکرٹری محمد عارف کاکڑ، ڈسٹرکٹ چمن کے صدر فیصل باری اچکزئی، جلال سعدی ، امان اللہ ہمدرد قلعہ عبداللہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سالار خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری،ملک شبیر کاکڑ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جمعہ خان ،جوائنٹ سیکرٹری نذیرخان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات زبیر خان،سیکرٹری فنانس عبدالعزیز خان شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے صدرڈاکٹرمنیر بلوچ ، جنرل سیکرٹری عبدالباری بڑیچ اور سیکرٹری اطلاعات آصف ترین نے ضلع قلعہ عبداللہ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کے منشور اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھر پورکردارادا کریں گے اور ضلع قلعہ عبداللہ میں پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنائیں گے سینٹرل ریجن بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ، باری بڑ یچ اور سینٹرل ریجن بلوچستان کے تمام گورننگ باڈی نے میرٹ کی بنیاد پر ان دونوں ڈسٹرکٹ کی گورننگ باڈی کا اعلان کیا جس سے پورے بلوچستان میںپارٹی فعال اور مضبوط ہوگی۔