جمائما بھی راحت فتح علی خان کی موسیقی کی دیوانی ہوگئیں

September 24, 2021

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو بھی سُروں کے سُلطان استاد راحت فتح علی خان کی موسیقی بھاگئی۔

جمائما گولڈاسمتھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم کے سیٹ سے کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں استاد راحت فتح علی خان کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موسیقی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ساتھ اور دیگر عملے کے ساتھ بھی راحت فتح علی خان کی کچھ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج سیٹ پر عظیم راحت فتح علی خان صاحب کی ایک حقیقی لائیو پرفارمنس دیکھ کر بہت اچھا لگا۔‘

یہ پوسٹ دیکھ کر ظاہر ہورہا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی راحت فتح علی کی موسیقی کی دیوانی ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور پر محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل بھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گی۔

اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی جبکہ اس پراجیکٹ کے ساتھ بالی ووڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔