ایف سی بلوچستان کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

September 24, 2021

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر کے 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی بلوچستان کے علاقے خاران میں کی گئی۔

ہلاک افراد میں دو کمانڈر گل میر عرف پلن اور کلیم اللّٰہ بولانی شامل ہیں۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔