خواتین ہاکی ایونٹ کا نیا شیڈول جاری

September 25, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیواے سائیڈ قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ اب نئے شیڈول کے مطابق 7 سے12اکتوبر تک لاہورمیں کھیلی جائیگی۔ایونٹ میں چودہ ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ان میں پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کی دو ، دو،بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان، اور آزاد جموں کشمیر کی ایک، ایک ٹیم حصہ لے گی۔ڈیپارٹمنٹل ٹیموں میں پاکستان آرمی، واپڈا، ریلویز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔