ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنےاولڈایج ہوم میں بزرگوں کیساتھ کھانا کھایا

September 25, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)ادارہ اولڈ ایج ہوم (عافیت) ملتان کے رہائشی بزرگوں کے لئے پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملتان قمر الزمان قیصرانی نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی جبکہ مہمانان خصوصی میں مزمل یار ،شیخ فضل الہی ،جام محمد آصف ایڈوکیٹ ،شاہد محمود انصاری ، زہرہ سجاد زیدی ، نندلال ، محمد اقبال سہو ، سمیرا ستار،عبدالمالک ، محمد نبیل خان اور دیگر نے شرکت کی۔ قمر الزمان قیصرانی نے بزرگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔