اسلام آباد میں کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

September 25, 2021

اسلام آباد کے ملپور روڈ پر گاڑی پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق شخص پراپرٹی ڈیلر ہے۔

پولیس کے مطابق آج قتل ہونے والا پراپرٹی ڈیلر گزشتہ روز قتل ہونے والا ڈیلر کا پارٹنر تھا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ روز پراپرٹی ڈیلر کو قتل اور 4 افراد کو زخمی کیا گیا تھا۔