ایم بی اے پاس نوجوان نے کھانے کا ڈھابہ کھول لیا

September 25, 2021

ملک کی بہترین یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا مگر نوکری نہیں ملی، پھر بھی عمر ایوب نے زیادہ وقت ضائع نہیں کیا اور کھانے کی ایک مزیدار ڈش کا ڈھابہ کھول لیا، ’وڈا پا ؤ‘ کا ذائقہ بھی بہت مزے کا ہے اور قیمت بھی مناسب تو پھر روزگار چل پڑا ہے۔

عمر کی یونیورسٹی کے طلبہ تو خاص طور پر اس ڈھابے پر آتے ہیں۔

ملک میں بے روزگاری بڑھ چکی ہے، نوکری کا حصول انتہائی مشکل ہو چکا۔

تعلیم مکمل کرکے اعلیٰ ڈگریاں لینے والے نوجوان کافی پریشان ہیں، عمر ایوب کو بھی ایم بی اے کرنے کے بعد نوکری نہ ملی، مگر اس نے ہمت کی اور چھوٹا سا کاروبار شروع کرلیا۔

ایم بی اے ڈھابہ کھولا اور انڈین مہاراشٹرا کی انوکھی ڈش وڈا پاؤ متعارف کروادی۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں اس ڈھابے پر شہریوں کے علاوہ عمر کی یونیورسٹی کے طلبہ بھی خاص طور پر آتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ واڈا پاؤ کا ذائقہ بھی منفرد ہے اور قیمت انتہائی مناسب۔

کورونا اور ملک کے خراب معاشی حالات کے باعث نوکری ملنا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، ایسے میں پڑھے لکھے نوجوانوں میں چھوٹے کاروبار شروع کرکے روزگار کمانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔