قومی والی بال ٹیم کے کوچ کا معاہدہ ختم، جاپان سے ایران چلے گئے

September 26, 2021

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر) جاپان میں کھیلی گئی ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شر کت کے بعد پاکستانی ٹیم جاپان سے کراچی پہنچ گئی، پاکستان نے ایونٹ میں ساتویں پویشن حاصل کی، پاکستان کے ایرانی کوچ رحمان محمدی تین ماہ کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد جاپان سے ایران چلے گئے، قومی ٹیم کے کپتان ایمل خان نے وطن واپسی پر جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پر فار منس اچھی رہی، چائینز تائپے کے خلاف بدقسمتی رہی اگر یہ میچ جیت جاتے تو ایونٹ میں چوتھی پوزیشن ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی خواب تھا،ہم نے دو بار جنوبی کوریا کو مات دی، انہوں نے ایرانی کو چ کی کوچنگ کی تعریف کی، دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی مراد خان کا سر بین والی بال لیگ کے لئے ساٹھ لاکھ روپے کا چھ ماہ کے لئےمعاہدہ ہو گیا ہے وہ اگلے ہفتے سر بیا جائیں گے۔