محمد حفیظ اور شعیب ملک کے آنے سے ٹیم کمبی نیش بہتر ہوگا، بابراعظم

September 26, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی قیادت کرنے والے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک ابھی بینچ پر ہیں، جس کے آنے سے ٹیم کمبی نیش بہتر ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہیں جبکہ شعیب ملک ابھی بیرون ملک ہیں۔دونوں کی واپسی سے ٹیم مزید مضبوط ہوگی۔